Unlit street light at night

بلیک آؤٹ

 

امریکی تاریخ میں سب سے بڑا بلیک آؤٹ 14 اگست 2003 کو واقع ہوا تھا، جس کی وجہ سے تقریبا 50 ملین افراد کی بجلی منقطع ہوگئی۔ بلیک آؤٹ کہیں بھی اور کسی کے ساتھ بھی رونما ہوسکتے ہیں، لہذا تیار رہنا ضروری ہے۔

مرحلہ 1: کٹ حاصل کریں

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔

مرحلہ 2: منصوبہ بنائيں

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

  • ایک ہنگامی صورت حال کا خاندانی منصوبہ بنائيں۔ آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔
  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے
  • ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔
  • آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں
  • اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں۔
    • خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔
    • اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں۔
    • اگر آپ بیٹری سے چلنے والی وہیل چئیر، آلہ تنفس یا بجلی پر چلنے والے دوسرے آلات استعمال کرتے ہيں تو ترتیب وار بلیک آؤٹ ہونے سے پہلے اپنے بجلی کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔ بجلی کی کئی کمپنیاں ہنگامی صورت حال کے لئے بجلی پر انحصار کرنے والے صارفین کی فہرست اور ان کے رہائش کی فہرست برقرار رکھتی ہیں۔ ان سے اپنے علاقے میں دستیاب متبادلوں کے متعلق معلوم کریں۔ اپنے علاقے میں اس خدمت کی دستیابی کے متعلق معلوم کرنے کے لئے اپنے مقامی بجلی، گیس وغیرہ کی کمپنیوں کے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس کے چیپٹر سے ‎Community Emergency Response Team (CERT)‎ کلاس لیں (انگریزی میں)۔ اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

مرحلہ 3: باخبر رہيں

اپنے گھر کو تیار کریں

  • پلاسٹک کے برتنوں کو پانی سے بھر لیں۔ منجمد پانے کے پھیلنے کے لئے ہر برتن میں تقریبا ایک انچ کی جگہ چھوڑیں۔ ان برتنوں کو فرج اور فریزر میں رکھیں۔ یہ ٹھنڈا یا منجمد پانی بجلی چلے جانے کی صورت میں کئی گھنٹوں تک کھانے پینے کے اشیاء کو ٹھنڈا رکھے گا۔
  • ان ادویات کو جنہيں فرج میں رکھنے کی ضرورت ہو، بغیر کسی مسئلے کے کئی گھنٹوں تک بند فرج میں رکھا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو شبہ ہو تو اپنے ڈاکٹر یا دوافروش سے رجوع کریں۔
  • کمپیوٹر کی فائلوں اور آپریٹنگ سسٹمز کو بیک اپ کرلیں۔ اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہيں تو اضافی بیٹریاں اور پاور کنورٹر خریدنے کے متعلق غور کریں۔
  • جب استعمال میں نہ ہوں تو تمام کمپیوٹر، مانیٹر، پرنٹر، کاپیر، اسکینر اور دوسرے الیکٹرانک آلات آف کردیں۔
  • اپنے الیکٹرانک آلات کے لئے اعلی کوالٹی سرج پروٹیکٹر خریدیں۔
  • اگر آپ کے گیراج کا دروازہ بجلی سے کھلتا ہو تو معلوم کریں کہ اس کا دستی ریلیز کا لیور کدھر ہے اور اسے استعمال کرنا سیکھیں۔
  • اگر آپ کے گھر یا دفتر میں ایسا ٹیلیفون ہے جو بجلی سے چلتا ہو (جیسے کہ کارڈلیس فون)، تو متبادل مواصلت کا انتظام کريں، جس میں معیاری ٹیلی فون ہینڈسیٹ، موبائل فون، ریڈيو یا پیجر شامل ہیں۔
  • اپنی گاڑی میں کم از کم آدھی ٹنکی پٹرول بھر کر رکھیں، کیونکہ پٹرول کے پمپ چلانے کے لئے بجلی استعمال ہوتی ہے۔
  • یاد رکھیں کہ جب بجلی چلی جائے تو ممکن ہے کہ آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں، یعنی کہ ATM، کام نہ کریں، لہذا گھر پر ہمیشہ تھوڑا اضافی کیش رکھیں۔
  • معلوم کریں کہ کیا آپ کے علاقے میں ترتیب وار بلیک آؤٹ ہوتے ہيں یا نہيں۔ ترتیب وار بلیک آؤٹ سے مراد وہ صورت حال ہے جب بجلی فراہم کنندہ بجلی بچانے کے لئے منتخب علاقوں کی بجلی کی فراہمی معطل کردیتا ہو۔ یہ بلیک آؤٹ تقریبا ایک گھنٹے کے لئے ہوتی ہے، اس کے بعد بجلی بحال کردی جاتی ہے اور کسی دوسرے علاقے کو بند کردیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان ترتیب وار بلیک آؤٹ میں ہسپتالوں، ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور، پولیس اسٹیشن اور فائر ڈپارٹمنٹ کو استثنی حاصل ہے۔ یہ دن کے کسی بھی وقت ہوسکتے ہيں اور ایک ہی علاقے دن میں ایک دفعہ سے زائد متاثر ہوسکتا ہے۔
  • ہنگامی صورت حال کے دوران اور بعد کھانے پینے کے اشیاء کی حفاظت کے لئے یہاں تشریف لائيں: http://www.foodsafety.gov/keep/emergency/index.html (انگزیزی میں)

مقامی افسران کی بات سنیں

اپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی حکومت کے قائم کردہ ہنگامی منصوبہ جات کے متعلق معلوم کریں۔ ہنگامی صورت حال میں، مقامی ہنگامی صورت حال کے انتظام کے افسران کی دی گئی ہدایات سنیں۔ عام طور پر ترتیب وار بلیک آؤٹ اس وقت ہوتے ہيں جب بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر جب موسم گرم ہو اور کئی لوگ ٹھنڈک کے لئے اپنے ائیر کنڈشنر استعمال کرتے ہيں۔ بجلی کے فراہم کنندگان کسی علاقے کی بجلی معطل کرنے سے پہلے اطلاع دینے کی کوشش کرتے ہيں لیکن ایسا ہر وقت ممکن نہيں ہوتا ہے۔بلیک آؤٹ کی منصوبہ بندی اور تیاری، اور بلیک آؤٹ کے دوران اور بعد کے ضروری اقدامات کے لئے امریکی ریڈ کراس کی ویب سائٹ (انگریزی میں) پر تشریف لائيں۔

Last Updated: 08/04/2017