A mother and daughter look at a map and plan an evacuation route

رہنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کرنا

علامة الطريق إعصار الطريق مع حركة المرور والسيارات الثقيلة.

خالی کرنا

ایسی صورت حال پیش آسکتی ہيں جب آپ چھوڑنے کا فیصلہ کریں، یا ایسی صورت حال پیش آسکتی ہيں جب آپ کو جانے کا حکم دیا جائے۔ اپنے گھر والوں کو جمع کرنے کی منصوبہ بندی کریں اور آپ جہاں جائيں گے، اس کی پیش بندی کریں۔ مختلف سمتوں میں کئی منزلوں کا انتخاب کریں تاکہ ہنگامی صورت حال میں آپ کے پاس اختیارات ہوں۔

خالی کرنے کی منصوبہ بندی کريں:

  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے
  • اگر آپ کے پاس گاڑی ہو تو اس میں تمام اوقات آدھی ٹنکی پٹرول رکھیں، تاکہ خالی پڑنے کی صورت میں کام آسکے۔
  • اپنے علاقے کے باہر متبادل راستے اور نقل و حمل کے دوسرے طریقہ کار سے واقف ہوں۔
  • اگر آپ کے پاس گاڑی نہ ہو تو ضرورت پڑنے پر جانے کی منصوبہ بندی کریں۔
  • اپنا ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ اپنے ساتھ لے جائيں، سوائے اس صورت میں کہ آپ کو اس کے آلودہ ہونے کا شبہ ہو۔
  • اپنے پیچھے دروازہ لاک کريں۔
  • اپنے ساتھ اپنے پالتو جانور رکھیں، لیکن اس بات سے باخبر رہيں کہ عوامی پناہ گاہوں میں صرف خدمت کے جانور رکھنے کی اجازت ہوسکتی ہے۔ ہنگامی صورت حال میں اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی کریں۔

اگر وقت اجازت دے تو:

  • اپنے خاندانی مواصلتی منصوبے میں "ریاست کے باہر" رابطے کو کال یا ای میل کریں۔
  • انہيں بتائيں کہ آپ کہاں جارہے ہيں۔
  • اگر آپ کے گھر کو نقصان ہو اور آپ کو اس کے متعلق ہدایت ملے تو چھوڑنے سے پہلے پانی، بجلی اور گیس بند کردیں۔
  • دوسروں کے لئے نوٹ لکھیں جس میں آپ کے چھوڑنے کی تاریخ اور آپ کی منزل کا ذکر کیا گيا ہو۔
  • پڑوسیوں سے پوچھیں کہ کیا انہيں نقل و حمل میں مدد کی ضرورت ہو۔

Last Updated: 03/31/2014